مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جاپان ٹائمز نے غزہ پر جارحیت کے حوالے سے صہیونی حکام کو باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صہیونی حکام کو تاریخ سے سبق لینا چاہئے۔
اخبار کے مطابق غزہ پر زمینی حملے کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔ صہیونی حکومت کو مختلف اور سنگین مشکلات کا سامنا ہوگا۔ اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملے کے لئے پہلے سے ضروری آمادگی نہیں رکھتی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ صہیونی فوج کو سخت نفرت کا سامنا ہے۔ اعلی حکومتی عہدیداروں نے زمینی حملے کے بارے میں دفاعی تجزیہ کاروں کو آراء سے استفادہ نہیں کیا ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ غزہ پر زمینی حملے سے صہیونی فوج ایک دلدل میں پھنس جائے گی جس سے نکلنا بہت مشکل کام ہوگا۔ عراق پر حملے کے بعد امریکی فوج کو پیش آنے والے سنگین نتائج اور مشکلات اسرائیلی فوج کے انتظار میں ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت اور زمینی حملے کے بعد شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صہیونی فوج فضائی حملوں میں اضافہ کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک صہیونی حکومت کے حملوں میں 7 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 18 ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ